۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی 

حوزہ/ آج سامراجی آلہ کاریہ کوشش کر رہیں ہیں کہ کسی نہ کسی طریقے سے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کو متنازعہ بناکر اُسے قومیت کے دائرے اور سرحدی حدود کی چار دیواری کا جواز بناکر نوجوانوں کے ذہنوں میں یہ بات ڈالی جائے کے وہ فلاں ملک کا شہید ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکرٹری اور جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے شہید سپھد حاج قاسم سلمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کے دن اپنے آج ایک بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کے لیے ماہ جنوری ایک نا بھولنے والا مہینہ ہے اس کی یکم کو سرزمین وحی پہ ایک بے گناہ خون بہایا گیا ہے جس کی چھینٹیں آج بھی اسلام دشمن چہرے پر عیاں ہیں شہید آیت اللہ الشیخ باقر النمر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور اس کی 3 تاریخ کو اس عظیم انسان کا خون بہایا گیا ہے جس نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کے لیے کام کیا ہر مظلوم کے حامی رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سامراجی آلہ کاریہ کوشش کر رہیں ہیں کہ کسی نہ کسی طریقے سے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کو متنازعہ بناکر اُسے قومیت کے دائرے اور سرحدی حدود کی چار دیواری کا جواز بناکر نوجوانوں کے ذہنوں میں یہ بات ڈالی جائے کے وہ فلاں ملک کا شہید ہے، لیکن نظریہ امت واحدہ کا تقاضہ یہ ہے کہ جس طرح فلسطین میں جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی عرب ہیں کہہ کر ایک ملک یا قوم سے نہیں جوڑ سکتے اور نا ہی کبھی انہیں سامراج اسرائیل کے رحم و کرم پر چھوڑا جا سکتا کیونکہ جب نظریہ امت واحدہ ہے تو سب مسلمان ہمارے شہید ہیں اور ہم ہر مظلوم کے حامی اور مدد گار ہیں اس طرح شھید قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المہندس سامراج آمریکا اور سامراج اسرائیل کے ہاتھوں شھید ہوئے ہیں، مارنے والے کو بھی دیکھا جائے اور مرنے والوں کو بھی دیکھیں تو اندازا ہوگا کہ ان شھداء کا کیا مقام ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .